پرائس کنٹرول کمیٹیاں ناکام مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

پھلوں، سبزیوں اور اشیائے خورونوش کی من مانی قیمتوں پر فروخت، روزہ داروں کو مشکلات


ایکسپریس July 23, 2012
پھلوں، سبزیوں اور اشیائے خورونوش کی من مانی قیمتوں پر فروخت، روزہ داروں کو مشکلات۔ فائل فوٹو

حکومتی پرائس کنٹرول کمیٹیاں ناکام ہو گئیں، رمضان المبارک کے دوسرے روز بھی پھلوں ، سبزیوں اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی رہیں جس کی بنا پر دکانداروں اور خریداروں میں تلخ کلامیکے واقعات بھی ہوئے۔

کئی دکانداروں کے پاس نرخ نامہ غائب تھا جبکہ ضلعی انتظامیہ سانگھڑ بے خبر رہی، سیاسی سماجی تنظیموں نیشنل ورکر پاکستان کے حسن عسکری، خلیل بلوچ محب وطن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین صغیر احمد راجپوت دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ سانگھڑ میں سستے بازار کا انعقاد کیا جائے۔

سنجھورو سے نامہ نگارکے مطابق دکانداروں نے پرائس کنٹرول اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر کے احکامات نظر انداز کر دیے،اشیا خورونوش کی قیمتوں میں من مانا اضافہ،رمضا ن المبارک کے دوسرے دن مہنگائی نے گرمی کی طرح سارے ریکارڈ توڑ دیے، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی دی گئی لسٹ سے تقریباً30 فیصد مہنگی اشیا اشیا فروخت ہوتی رہی۔ پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، سرکاری نرخ نامے آویزاں تو ہیں لیکن منہ مانگے دام وصول کیے جارہے ہیں ، عوا م نے مصنوعی گرانی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں