سفر کے65 ویں روز اولمپک ٹارچ نے ’ لندن آئی‘ کی سواری کا لطف بھی اٹھالیا

دنیا کی کم عمر اسکائر امیلیا ہیمپلیمین نے لندن آئی پر سوار ہوکر شعلے کو پورے شہر کا نظارہ کرایا


ایکسپریس July 23, 2012
لندن آئی کی چھت پر کم عمر اسکائر امیلیا اولمپک مشعل کو شہر کا نظارہ کرارہی ہیں۔ فوٹو:ایجنسیاں

اولمپک 2012 کے شعلے نے' لندن آئی' کی سواری کا بھی لطف اٹھالیا، اپنے سفر کے 65 ویں روز مشعل نے لندن کے علاقے ریڈ برج سے بیکسلے تک 32.37 میل کا فاصلہ طے کیا، اتوار کو مشعل کا گیمز کے میزبان شہر لندن کی سیاحت کا دوسرا روز تھا، دنیا کی کم عمر اسکائر امیلیا ہیمپلیمین ایڈمزمشعل کو ہاتھوں میں تھامے لندن آئی پر سوار ہوئیں اورٹاپ پر پہنچ کر شعلے کو پورے شہر کا نظارہ کرایا۔

امیلیا نے صرف 16 برس کی عمر میں سائوتھ پول میں اسکیٹنگ کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔ ٹارچ ریلے کا آغاز ریڈ برج سائیکلنگ سینٹر سے ہوا جہاں پر 20 سالہ لیوک بینجافیلڈ نے مشعل برداری کا فریضہ انجام دیا،اتوار کو مشعل اٹھانے والوں میں اولمپک روور بین ہنٹ ڈیوس، ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن لینوکس لیوس اور 17 سالہ ایمی سیل بھی شامل تھیں جنھیں 8 برس کی عمر میں بینائی کھو جانے کے باوجود کراٹے سے لگائو کی وجہ سے منتخب کیا گیا تھا۔

لینوکس لیوس دن کے اختتامی مشعل بردار تھے، شام کی تقریب کا اہتمام بیکسلے کے ڈین سن پارک میں کیا گیا تھا۔لیوس نے اسٹیج کے ساتھ ہی مخصوص جگہ پر اولمپک شعلے سے الائو روشن کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں