رن وے کی صفائی کا کام سست روی کا شکارپروازیں متاثر

سی اے اے کی ایئرلائنز انتظامیہ کو پروازوں کا شیڈول ازسرنومرتب کرنیکی ہدایت


ایکسپریس July 22, 2012
سی اے اے کی ایئرلائنز انتظامیہ کو پروازوں کا شیڈول ازسرنومرتب کرنیکی ہدایت۔ فائل فوٹو

کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پرطیاروںکے ٹائروںکی جمع ہوجانے والی ربڑکی صفائی کا کام سست روی کا شکارہوگیا جس کی وجہ سے ملکی وغیر ملکی پروازوں شدید متاثرہورہی ہیں، ان پروازوںکے متاثر ہونے سے سب سے زیادہ مسافروں اوران کے اہلخانہ کو ذہنی پریشانی کاسامناکرنا پڑرہا ہے۔

گذشتہ ہفتے سے جاری اس صفائی کے کام کی وجہ سے درجنوں پروازیں متاثرہورہی ہیں،کراچی کا رن وے دن ایک سے سہ پہر2بجے تک تمام پروازوںکی آمدورفت کیلیے 27ستمبر تک 2گھنٹے بند رکھنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن سمیت دیگرتمام ایئرلائن انتظامی کوآگاہ کرتے ہوئے ایک مکتوب روانہ کیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے رن پرطیاروںکے ٹائروںکے نشانات اور ربڑرن وے پر جمع ہوگئی ہے جس کی وجہ سے جہازوںکواترنے میں دشواری یا کوئی حادثہ رونما ہوسکتا ہے،

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے مکتوب میںکہا ہے کہ گذشتہ روز سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن کی صفائی کاکام شروع کردیاگیا ہے لہذا تمام ایئرلائنوں 27ستمبر تک دوپہرایک سے تین بجے کے دوران اپنی پروازوںکاشیڈول ازسرنومرتب کرلیں تاکہ مسافروںکوبھی کسی قسم کی پریشانی کاسامنا نہ ہو،مکتوب میںکہاگیا ہے کہ رن وے کی صفائی کا کام 3ماہ میں مکمل کرلیاجائیگا،

ترجمان کے مطابق رن وے پے طیاروںکے اترنے سے ٹائروںکی بڑی مقدار میں ربڑ جمع ہوجاتی ہے جس سے طیارہ سلپ ہونے کا اندیشہ ہوجاتا ہے لہٰذا سول ایوی ایشن انتظامیہ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے رن کی جدید مشینوں سے صفائی کا کام شروع کردیا اور2گھنٹے کیلیے رن بند رہے گا اس دوران تمام ایئرلائن اپنے فضائی آپریشن کواس دوران لینڈنگ نہ کرائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔