ترکی میں پھنسے 140پاکستانی رات گئے کراچی پہنچ گئے

مزید60 استنبول ایئرپورٹ پرموجود،واپسی کیلیے فوری اقدامات کیے جائیں،وزیراعظم


Monitoring Desk/Numaindgan July 17, 2016
بوئنگ777کاانتظام کرلیا،پی آئی اے ترجمان،تمام پاکستانی خیریت سے ہیں، ترجمان دفترخارجہ۔ فوٹو: فائل

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے دوران پروازوں میں تعطل آنے سے استنبول ایئرپورٹ پر پھنسے 200 پاکستانیوں میں سے 140 ترکش ایئرلائن کے ذریعے ہفتہ کی رات گئے کراچی پہنچ گئے۔

وزیراعظم نے پھنسے مزید پاکستانیوں کو وہاں سے نکالنے اور انہیں ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکی میں موجود تمام پاکستانی خیریت سے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کے مطابق ترکش ایئرلائن کی پرواز ٹی کے 708 کے ذریعے 140 پاکستانیوں کو لایاگیا ہے۔ استنبول ہوائی اڈے پر پاکستانی سفارتخانے کے دو اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ دونوں اہلکار ہوائی اڈے پر پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کریںگے۔

ترکی میں موجود پاکستانیوں کی رہنمائی کیلئے انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے اور استنبول میں قونصل خانے کے فون نمبر بھی جاری کردیے گئے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ استنبول میں پاکستانی سفارتخانہ لوگوں کی دیکھ بھال کرے اور پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کیلیے خصوصی پروازوں کی ضرورت ہو تو اس کا بھی انتظام کیا جائے۔ پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر استنبول میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلیے بوئنگ 777 کا انتظام کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں