مولانا عبدالستار ایدھی کے ایوارڈز اور اعزازات

عبدالستار ایدھی کو لاتعداد نینشل اور انٹرنیشنل اعزازات سے نوازاگیا۔


Mirza Zafar Baig July 09, 2016
عبدالستار ایدھی کو لاتعداد نینشل اور انٹرنیشنل اعزازات سے نوازاگیا۔ -فوٹو : فائل

ISLAMABAD: بین الاقوامی اعزازات:
٭ریمن میگسیسے ایوارڈ برائے عوامی خدمات (1986)
٭لینن امن انعام (1988)
٭روٹری انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کی جانب سے پال ہیرس فیلو ایوارڈ (1993)وصول کیا
٭امریکی ارتھ کوئیک ڈزاسٹر کے لیے بے مثال خدمات کے عوض سابقہ سوویت یونین کی جانب سے امن انعام (1998) حاصل کیا
٭دنیا میں سب سے بڑی رضاکارانہ ایمبولینس آرگنائزیشن کے قیام پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز (2000) کا اعزاز حاصل کیا
٭ متحدہ عراب امارات کی جانب سے انسانی و طبی خدمات کے لیے ہمدان ایوارڈ برائے والنٹیئز (2000) حاصل کیا
٭ اٹلی کی طرف سے انسانیت، امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے انٹرنیشنل بلزان انعام (2000) حاصل کیا
٭دہلی سے امن اور یگانگت کا ایوارڈ 2001 حاصل کیا
٭امن ایوارڈ ، ممبئی سے 2004 میں حاصل کیا
٭حیدر آباد دکن سے 2005میں امن ایوارڈ حاصل کیا
٭اٹلی سے 2005میں وولف آف بھوگیو پیس من ایوارڈ حاصل کیا
٭2007 میں دہلی سے گاندھی امن ایوارڈ حاصل کیا
٭2007 میں پیرس سے یونیسکو مدن جیت سنگھ امن ایوارڈ حاصل کیا
٭2008میں جنوبی کوریا سے امن ایوارڈ سیؤل حاصل کیا
٭انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کی جانب سے 2006میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کی
٭2009میں یونیسکو مدن جیت سنگھ پرائز حاصل کیا
٭2011میں لندن سے امن ایوارڈ حاصل کیا

نیشنل یا قومی ایوارڈز:
٭کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز، پاکستان کی جانب سے آپ کو سلور جوبلی شیلڈ عطا کی گئی
٭1989میں آپ کو حکومت سندھ پاکستان کی جانب سے سوشل ورکر آف سب کنٹیننٹ کا ایوارڈ دیا گیا
٭1989 میں ہی آپ کو حکومت پاکستان نے نشان امتیاز، سول ڈیکوریشن کا ایوارڈ دیا
٭1989 میں وزارت صحت اور سماجی بہبود حکومت پاکستان کی جانب سے 80کے عشرے میں مولانا کی بے شمار شان دار سماجی خدمات کا شایان شان اعتراف کیا گیا
٭1992میں پاکستان سوک سوسائٹی کی جانب سے آپ کو پاکستان سوک ایوارڈ سے نواز گیا
٭پاکستان آرمی (E & C) کی جانب سے آپ کو شیلڈ آف آنر دی گئی
٭ پاکستان اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز نے انہیں خدمت ایوارڈ سے بھی نوازا تھا
٭پاکستان ہیومن رائٹس سوسائٹی کی جانب سے انہیں ہیومن رائٹس ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |