کراچی آپریشن کا اہم ترین مرحلہ شروع دائرہ کارمزید بڑھا دیا گیا

پاک فوج سیکیورٹی اداروں کوہرممکن لاجسٹک،انٹیلی جنس اورسہولتیںفراہم کریگی،ذرائع وفاق


عامر خان June 28, 2016
پاک فوج سیکیورٹی اداروں کوہرممکن لاجسٹک،انٹیلی جنس اورسہولتیںفراہم کریگی،ذرائع وفاق :فوٹو:فائل

KARACHI: وفاقی حکومت کی ہدایت پر سیکیورٹی اداروں کوکراچی آپریشن کے اہم ترین مرحلے کاآغازکردیا ہے ۔اس مرحلے میں کراچی آپریشن کا دائرہ کار مزید بڑھادیاگیا ہے۔

آپریشن کے اس اہم مرحلے کیلیے نئی حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے۔ا س حکمت عملی کے تحت سیکیورٹی ادارے آپریشن کو 3 حصوں میں تقسیم کرکے فاسٹ ٹریک بنیاد پرکارروائیاں کریں گے۔ کراچی آپریشن سے متعلق اہم فیصلے وفاقی حکومت اور سیکورٹی اداروں میں مشاورت کے بعد کیے گئے ہیں۔آپریشن کے اس اہم ترین مرحلے میں پاک فوج سیکیورٹی اداروں کوہرممکن لاجسٹک ،انٹیلی جنس اورتمامسہولتیںفراہم کرے گی ۔

وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق اس نئی حکمت عملی کے پہلے حصہ میں کراچی میں را اورغیرملکی ایجنڈے کے تحت کام کرنے والے گروہوں کی نشاندہی اورکارروائی کی جائے گی ۔آپریشن کے دوسرے حصہ میں کالعدم تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کے سرپرستوں کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کے ہمدردوں اور مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔تیسرے حصہ میں اغوا برائے تاوان اسٹریٹ کرائم ، قبضہ اور دیگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ہو گا ۔آپریشن کے اس اہم مرحلے میں علاقائی سطح پر جرائم پیشہ عناصر کے گروہوں کے گٹھ جوڑ کا خاتمہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں