امجد صابری کا قتل پاکستان کا بہت بڑا نقصان ہے سائرہ ارشد

عظیم قوال نے پوری دنیامیں ملک کانام روشن کیا، فنکار ملکراحتجاج کریں، گلوکارہ


Cultural Reporter June 26, 2016
عظیم قوال نے پوری دنیامیں ملک کانام روشن کیا، فنکار ملکراحتجاج کریں، گلوکارہ۔ فوٹو: فائل

گلوکارہ سائرہ ارشد نے کہاہے کہ امجد صابری نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روش کیا ایسے نیک اور نفیس انسان کو اس طرح مار دینا انتہائی افسوس ناک بات ہے، پوری دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کرنے والے امجد صابری کا قتل ایک بہت بڑا المیہ ہے پاکستان کا بہت بڑا نقصان ہے۔

گلوکارہ سائرہ ارشد نے ایکسپریس سے بات چیت کتے ہوئے کہی، انھوں نے کہا مجھے تو قیقن نہیں آرہا کہ امجد صابری اب اس دنیا میں نہیںرہے، فنکاروں کو اس پھر پور احتجاج کرنا چاہیے ، اگر اس ملک کا فنکار بھی محفوظ نہیں ہوگا تو ایک عام شہری کی حفاظت کی ذمے داری کون نبھائے گا، حکومت فوری طور پر فنکاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے تاکہ آئیندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوسکیں، امجد صابری کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے اور انھیں عبرت کا نشان بنادیا جائے، امجد صابری پاکستان کے ہردلعزیز فنکار تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |