حریم فاروق کا میڈی فلم ’’پرچی‘‘ کی پروڈیوسر بن گئیں

حریم فاروق ’’پرچی ‘‘ کو عمران کاظمی کے ساتھ مل کر بنائیں گئی جن کے ساتھ وہ پہلے ’’جاناں ‘‘ بنا چکی ہیں


Javed Yousuf June 20, 2016
موجودہ وقت میں کامیڈی اور رومانٹک فلموں کی ضرورت ہے مگر سنجیدہ موضوعات پر زیادہ فلم بنائی جارہی ہیں، حریم فاروق ۔ فوٹو : فائل

ماڈل و اداکارہ حریم فاروق کامیڈی فلم ''پرچی '' پروڈیوس کریں گئیں ، ان کی ایک فلم ''جاناں'' معاون پروڈیوسر ماہ ستمبر میں ریلیز ہوگی ، پروڈیوسر وہدایتکارہ مہرین جبار کی فلم ''دوبارہ پھر سے '' عدیل حسین کے مقابل بطور ہیروئن بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حریم فاروق ''پرچی '' کو آئی آر کے کے بنیر تلے عمران کاظمی کے ساتھ مل کر بنائیں گئی جس کے تحت وہ پہلے ''جاناں '' بنا چکی ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ اداکارہ نے اس فلم کا پیپرورک شروع کردیا ہے مگر ابھی وہ ''جاناں'' کی نمائش کا انتظار کر رہی ہیں۔ اس کے بعد ہی مذکورہ فلم کو سیٹ کی زینت بنانے کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اداکارہ نے فلمی کیرئیر کا آغاز ہارر فلم ''سایہ'' سے کیا جو 2013ء میں ریلیز ہوئی تھی ان کی دوسری فلم ''دوبارہ پھر سے'' ہے اس کی تمام ترعکسبندی نیویارک میں کی گئی۔

جس میں ان کے علاوہ اداکارہ صنم سعید، طوبی صدیقی،عتیقہ اوڈھو،علی کاظمی بھی شامل ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ اداکاری کا آغاز انور مقصود کے مقبول اسٹیج ڈرامہ''پونے چودہ اگست'' سے کیا جس میں محترمہ فاطمہ جناح کا رول کیا تھا۔میری خوش نصیبی ہے کہ شروع میں ہی انور مقصود جیسے رائٹر ڈائریکٹر کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ، ٹی وی سے پہلے فلم میں کام کیا یہ ایک ہارر فلم تھی جس ایک نتاشہ نامی لڑکی کا رول کیا ۔

اسی لیے مہرین جبار کی فلم ''دوبارہ پھر سے'' کرتے ہوئے مجھے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ حریم فاروق نے کہا کہ مجھے ایڈونچر کرنا اچھا لگتا ہے، اسی لیے اداکاری ، ماڈلنگ کے ساتھ اب پروڈکشن کر رہی ہوں۔ پاکستان میں فلم پروڈکشن کا معیار بہتر ہوا ہے، اسی لیے بطور پروڈیوسر کامیڈی فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ابھی تک زیادہ تر فلمیں سنجیدہ موضوع پر ہی بنائی جارہی ہیں حالانکہ اس وقت کامیڈی اور رومانٹک فلمیں بنانے کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |