مسلح افواج کے سروس رولزمیں تبدیلی پرکام روک دیا گیا

تینوں افواج کے سپاہی سے سربراہ تک کی مدت ملازمت میں توسیع پرکام ہورہا تھا


Zia Tanoli June 19, 2016
تینوں افواج کے سپاہی سے سربراہ تک کی مدت ملازمت میں توسیع پرکام ہورہا تھا۔ فوٹو: فائل

آرمڈ فورسزکے افسران اورملازمین کی مدت ملازمت کے رولز آف بزنس میں تبدیلی کے حوالے سے ورکنگ پر مکمل طور پرکام روک دیا گیا۔

حکومتی ذرائع نے 'ایکسپریس انوسٹی گیشن سیل'کو بتایاکہ بری فوج،بحریہ اورایئرفورس کے سپاہی سے لیکرسربراہ تک کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے بات چیت کیساتھ ورکنگ بھی ہورہی تھی۔اس حوالے سے محکمہ خزانہ کے ذمے داران نے وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقاتیں کیں جس میں اس مجوزہ فیصلے کے خزانے پر اثرات کا بغور جائزہ لیاجاچکاہے۔

بتایا گیا ہے کہ اگر آرمڈ فورسزکے افسران اور ملازمین کی مدت ملازمین کے رولزآف بزنس میں تبدیلی کے حوالے سے کام کیا جاتا ہے تو یہ تینوں افواج کیلیے ہوگا تاہم فی الوقت ورکنگ پرمکمل طور پرکام روک دیاگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں