پانامہ اسکینڈل پی ٹی آئی کا حکومت مخالف دھرنے کی تیاریوں پرغور

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اہم اجلاس کل (اتوار کو) طلب کر لیا ہے، ذرائع


Umair Ali Anjum June 18, 2016
اس حوالے سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اہم اجلاس کل (اتوار کو) طلب کر لیا ہے، ذرائع:فوٹو: فائل

پانامہ اسکینڈل پرپاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے حکومت مخالف دھرنے کی تیاریوں پرغور شروع کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے پانامہ لیکس اسکینڈل کے معاملے پرمتحدہ اپوزیشن سے علیحدگی اختیارکرکے اگست میں حکومت کے خلاف دھرنے کی تیاریاں شروع کرنے پرغورشروع کردیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے چند اہم مرکزی رہنماؤں نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کو اعتماد میں لے کر تحریک انصاف گرینڈ دھرنا دے اورتمام پارلیمانی جماعتوںکو اس دھرنے میں مدعو کیا جائے تاکہ حکمران مسلم لیگ کی وفاقی حکومت کے خلاف حکومت کو ہٹانے کی بھرپور مہم چلائی جا سکے ، ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اہم اجلاس کل (اتوار کو) طلب کر لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |