مشرف کی جائیداد ضبطی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

بینک اکائونٹ مشرف کے نام نہیں، ٹرسٹ کے نام پر ہے، بحال ہونا چاہیے، بینک وکیل


ایکسپریس July 22, 2012
بینک اکائونٹ مشرف کے نام نہیں، ٹرسٹ کے نام پر ہے، بحال ہونا چاہیے، بینک وکیل. فائل فوٹو

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہادت کیس میں ملوث7 ملزمان کے خلاف سماعت 28جولائی تک ملتوی کردی ہے، عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبطی اور اکائونٹ منجمد کیے جانے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 25جولائی کو سنایا جائے گا۔

حبیب بینک کے وکیل عثمان جی رشید ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ قوانین کے مطابق کسی بھی اکاؤنٹ ہولڈر کا ٹرسٹی اکاؤنٹ ضبط نہیں کیا جاسکتا، یہ اکاؤنٹ پرویز مشرف کے ذاتی نام نہیں بلکہ ٹرسٹ کے نام پر ہے، اس کو بحال ہونا چاہیے، سینیئر پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار کا موقف تھا کہ یہ ٹرسٹ برطانیہ میں رجسٹرڈ ہے، یہاں رجسٹریشن ضروری تھی، اگر یہ اکاؤنٹ فلاحی کاموں کے لیے تھا تو جب سے یہ اکاؤنٹ کھولا گیا ہے اس سے کوئی رقم نہیں نکلوائی گئی جو ظاہر کرتی ہے کہ یہ ذاتی اکاؤنٹ ہے،

علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ممبئی حملہ سازش کیس میں استغاثہ کے گواہ اے ایس ائی جمشید اور سب انسپکٹر شفیق کی طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے سماعت 28 جولائی تک ملتوی کردی، عدالت نے اشتہاری ملزم پرویز مشرف کی اہلیہ بیگم صہبا مشرف کی اپنے شوہر کو اشتہاری قرار دینے، دائمی وارنٹ کے اجراء اور ضبط شدہ تمام جائیداد اور بنک اکاؤنٹس کو بحال کرنے کی درخواست کی بھی سماعت28 جولائی تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں