صحرائے تھر میں پراسرار بیماری 4 دن میں 40 مور ہلاک

تھر پارکر ضلع میں موروں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہے، بیماری کا پتہ...


ایکسپریس July 22, 2012
تھر پارکر ضلع میں موروں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہے، بیماری کا پتہ نہیں چل سکا

صحرائے تھر میں پراسرار بیماری سے چار دن میں 40 مور ہلاک ہو گئے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق تھر پارکر ضلع میں موروں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہے اور گذشتہ کئی دنوں سے یہ خو بصورت پرندے کسی آفت ناگہانی میں مبتلا ہو کر اپنی جانیں گنوا رہے ہیں۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق متعلقہ محکمے فرائض کی ادائیگی کی بجائے ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہے ہیں۔ محکمہ وائلڈ لائف کے ایک اہلکار نے بتایا کہ وائلڈ لائف میں ایسا کوئی ماہر نہیں ہے جو ان کی بیماری کے بارے میں کچھ بتا سکے۔ اس بارے میں پولڑی یا ویٹنری والے ہی کچھ بتا سکیں گے۔ اس ضمن میں کنزرویٹر وائلڈ لائف سندھ سعید اختر بلوچ نے بتایا کہ موروں کی ہلاکت پر اسسٹنٹ کنزرویٹر اور گیم افسر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ وہ خود آج (اتوار) کو خود تھرپارکر کا دورہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں