ایئر پورٹ مسافروں کو طیاروں تک پہنچانیوالا ایوو برج خستہ حال حادثات کا خدشہ

دو ماہ قبل برج گرنے سے قومی ایئرلائن کے طیارے کوشدید نقصان پہنچا تھا


ایکسپریس July 22, 2012
دو ماہ قبل برج گرنے سے قومی ایئرلائن کے طیارے کوشدید نقصان پہنچا تھا ۔ فوٹو/ایکسپریس

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرطیارے اورٹرمینل کوملانے والا ایووبرج انتہائی خطرناک ہوگئے ہیں جوکسی بھی وقت ایئرپورٹ پربڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں، مسافروں اورتکنیکی ماہرین نے کہا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر جہازکے سفرکے آغاز سے ہی مسافروںکو انتہائی خطرناک صورت حال کا سامنا ہے ،ناقص برج کا استعمال مسافروںکوجہاز پر لے جانے کے لیے جاری ہے ،

تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر مسافروںکوطیارے تک پہنچانے والے 12ایووبرج ہیں جوکسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے یہ ایووبرج 1992میں لگائے تھے جواپنی مدت پوری کرچکے ہیں، ان برج میں ہائیڈولک سسٹم کام کرتا ہے جو مرمت نہ ہونے کی وجہ سے بوسیدہ ہوگیاہے ، برجوں کی مرمت اور دیکھ بھال کی ذمے داری سول ایوی ایشن پر عائد ہوتی ہے

لیکن سول ایوی ایشن کا شعبہ برڈ شوٹرغیرفعال ہونے کے ساتھ ساتھ مینٹی نینس ڈپارٹمنٹ بھی غیرفعال ہوگیا ہے یہی وجہ ہے کہ گذشتہ ماہ کراچی ایئرپورٹ پرقومی ایئرلائن کے طیارے پر ایوو برج گرگیاتھا جس کی وجہ سے طیارے کو شدیدنقصان پہنچا تھا جبکہ مسافروںکوذہنی کوفت بھی اٹھانی پڑی تھی،

ٹرمینل سے طیارے کوملانے والے برج ناکارہ حالت میں ہونے کے باعث کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں، پرانی ٹیکنالوجی کے تحت تیارکیے جانے والے ہائیڈرولک برج جودنیا بھرکے ایئرپورٹ پر ختم کیے جاچکے ہیں لیکن کراچی ایئرپورٹ پر ان برجوںکواستعمال کیا جارہا ہے،

ماہر ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ حادثات کے اہم اسباب کی وجہ ناقص برج ہی بتائے جاتے ہیں، ایک برج کی تعمیر پر30 کروڑ روپے کی لاگت آتی ہے،واضح رہے کہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارے اورٹرمینل کوملانے والا ایوو برج اس وقت گرا تھاجب پی آئی اے کی کراچی سے جدہ جانے والی پروازپی کے713 اپنی مقررہ وقت پر مسافروںکولے جانے کے لیے تیارکھڑی تھی ،

مرمت کے لیے یہ طیارہ 10دن فضائی آپریشن سے باہررہا تھاجس کی وجہ سے قومی ایئرلائن کویومیہ لاکھوں ڈالرکانقصان اٹھاناپڑا تھا،ایوی ایشن کے ماہرین کے مطابق طیارے کوٹرمینل سے ملانے والا برج ہائیڈولک سسٹم پرہوتا ہے ،فنی خرابی کے باعث کام کرنا چھوڑدیتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں