کیمپ کا اختتام ہاکی ٹیم آج اولمپک ولیج منتقل ہوجائیگی

ایتھلیٹکس،سوئمنگ اور شوٹنگ میں حصہ لینے کیلیے پاکستانی پلیئرزکی بدھ کو روانگی


ایکسپریس July 22, 2012
ماسکو:روسی اولمپک سنکرونائزڈ سوئمنگ ٹیم کی ارکان صدر پیوٹن سے ملاقات کے بعد ریڈاسکوائر میں آٹوگراف سائن کر رہی ہیں۔ فوٹو ایکسپریس

لندن اولمپکس کی تیاریوں کیلیے قومی ہاکی ٹیم کا برمنگھم میں کیمپ گذشتہ روز ختم ہوگیا، ہیڈ کوچ اختر رسول کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے کئی روز تک بھر پور پریکٹس کی، ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ پلیئرز کو بلیو آسٹرو ٹرف پر کھیلنے کا کافی حد تک تجربہ حاصل ہوگیا لہذا بہتر کارکردگی کی توقع ہے۔

گرین شرٹس اتوار کو لندن کے اولمپک ولیج منتقل ہوجائیں گے، ٹیم لندن اولمپکس میں 30 جولائی کو اپنا پہلا میچ اسپین کے خلاف کھیلے گی۔ یاد رہے کہ میگا ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی ہاکی، ایتھلیٹکس، سوئمنگ اور شوٹنگ ایونٹس میں ملک کی نمائندگی کریں گے، سیکریٹری پی او اے خالد محمود کا کہنا ہے کہ رابعہ عاشق اور لیاقت علی آفیشل بشریٰ پروین کے ہمراہ بدھ کو اسلام آباد سے روانہ ہوں گے، سوئمرز اسرار حسین اور منیجر زوریز لاشاری جبکہ شوٹر خرم انعام و منیجر جاوید لودھی اسی روز لاہور سے لندن جائیں گے، ڈاکٹر وقار احمد بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

انعم بانڈے لندن میں ٹیم جوائن کریں گی، چیف ڈی مشن سید عاقل شاہ شیڈول کے مطابق منگل کو پشاور سے روانہ ہوں گے۔ پی او اے کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن پہلے ہی لندن پہنچ چکے ہیں، خالد محمود25 یا 26 جولائی کو جائیں گے۔ یاد رہے کہ قومی ہاکی ٹیم نے براہ راست لندن اولمپکس میں جگہ بنائی، دیگر پلیئرز وائلڈ کارڈ انٹریز کے ذریعے ایونٹ میں حصہ لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں