متحدہ کا مہاجر صوبہ تحریک اور کوٹا سسٹم پر آواز بلند کرنے کا فیصلہ

گڈ گورننس کیلیے مزید نئے صوبے بنانے کی اشد ضرورت ہے، ایم کیو ایم


Umair Ali Anjum May 30, 2016
متحدہ نے مہاجروں کیلیے کوٹا سسٹم کے معاملے پربھی آوازبلندکرنے پرغورشروع کردیاہے۔ :فوٹو : فائل

MELBOURNE: ایم کیو ایم نے مہاجر صوبہ تحریک اور کوٹا سسٹم کے معاملے پر آواز بلند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

متحدہ کے حلقوں کا کہناہے کہ ملک میں نئے صوبوں کاقیام انتہائی ناگزیر ہے، گڈ گورننس کیلیے مزید نئے صوبے بنانے کی اشد ضرورت ہے جبکہ دوسری جانب متحدہ نے مہاجروں کیلیے کوٹا سسٹم کے معاملے پربھی آوازبلندکرنے پرغورشروع کردیاہے۔

ایم کیوایم کے ذرائع کاکہناہے کہ مہاجروں کے لیے کوٹا سسٹم کامعاملہ تاحال حل نہیں ہوسکا، ایم کیوایم ان دونوں معاملات کے حل تک جدوجہدجاری رکھے گی، مہاجرصوبہ تحریک کے حوالے سے متحدہ کی قیادت میں مشاورت کاعمل جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |