واشنگٹن مشعل اوباما اچانک پاکستانی سفیر کے گھر پہنچ گئیں

جلیل عباس جیلانی نے سوشل میڈیا پر مشعل اوباما کے ساتھ لی گئی تصویر بھی پوسٹ کی ہے


Express Report May 29, 2016
جلیل عباس نے سوشل میڈیا پر امریکی خاتون اول کے ساتھ لی گئی تصویر بھی پوسٹ کی۔ فوٹو: فائل

امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ خاتون اول مشعل اوباما اچانک پاکستانی سفیر کے گھر پہنچ گئیں۔

مشعل اوباما نے ملاقات میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی سے پاک امریکا تعلقات کے علاوہ پاکستان کے تعلیمی شعبے میں امریکی امداد پر بات چیت کی، یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی خاتون اول پاکستانی سفیر کے گھر آئی ہیں۔

جلیل عباس جیلانی نے سوشل میڈیا پر مشعل اوباما کے ساتھ لی گئی تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں دیگر افراد بھی موجود ہیں، جلیل عباس جیلانی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ انھیں امریکی خاتون اول کی پاکستان ہاؤس میں مہمان نوازی کر کے بہت خوشی ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں