حکومت کلاسیکل موسیقی کو پروموٹ نہیں کررہی انور مقصود

جس ملک میں حکمرانوں کے ٹھاٹ ہوں وہاں موسیقی کے راگ کیسے کامیاب ہوسکتے ہیں,انور مقصود


Cultural Reporter May 26, 2016
استاد شاہد حامد کی کتاب ’’ راگ میوزک‘‘ کی تقریب رونمائی میں مقررین کا اظہار خیال ۔ فوٹو : پرویز مظہر

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں استاد شاہدحامد کی کتاب ''راگ میوزک'' کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے معروف کمپیئر ڈرامہ نگار انور مقصود نے کہا کہ جس ملک میں حکمرانوں کے ٹھاٹ ہوں وہاں موسیقی کے 10راگ کیسے کامیاب ہوسکتے ہیں، کلاسیکل موسیقی کو ہمیشہ حکمرانوں نے پروموٹ کیا ہے،ہمارے ملک میں حکومت کا فرض ہے کہ وہ کلاسیکی موسیقی کو پروموٹ کرے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد احمد شاہ نے کہا کہ راگ میوزگ ،موسیقی کی بہت اچھی کتاب ہے آرٹس کونسل کلاسیک میوزک کیلیے ہمیشہ کام کرتا رہتا ہے، کیونکہ پاپ میوزک تو ویسے ہی مشہور ہوتا ہے ہمارا کام ہے کہ ہم کلاسیک موسیقی کیلیے کام کریں، شاہدحامد نے یہ کتاب لکھ کر موسیقی کیلیے بہت اچھاکام کیا ہے،لیکن یہ افسوس کا مقام ہے آج استادوں کی اولاد بھی پاپ میوزک کی طرف جارہی ہے۔

کتاب کے مصنف شاہدحامد نے کہا کہ مجھے یہ کتاب لکھنے میں پانچ سال لگے ہیں، اس کتاب کو نصاب کاحصہ ہونا چاہیے، جاوید حسن نے کہا کہ جب تک احمد شاہ جیسے لوگ موجود ہیں،کلاسیک میوزک زندہ رہے گی اور اس طرح کی تقریبات ہوتی رہے گی،اس موقع پر شریف اعوان، ایس ایم شاہد اور دیگر نے تقریب سے خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |