ایچ ای سی میں 2004 کے بعد کی تقرریاں غیرقانونی قرار

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایچ ای سی کے 17رکنی بورڈکے فیصلے کوکالعدم قراردیا


Abid Hussain November 19, 2012
ایم پی اسکیل میں تقرریاں بورڈکے مشترکہ فیصلے پر ہوئیں، غیرقانونی نہیں،چیئرمین۔ فوٹو: فائل

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے حال ہی میں ایچ ای سی کولکھے گئے خط میں ہائرایجوکیشن کمیشن کی خودمختارحیثیت اوروزیراعظم کے نامزد کردہ 17رکنی بورڈکے فیصلوں کوکالعدم قراردیتے ہوئے 2004 کے بعداب تک کی گئی ایم پی سکیل میںتمام تقرریوں کو غیرقانونی قرار دیدیا ہے۔

جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹرجاویدلغاری نے کہاہے کہ ایچ ای سی،آرڈیننس کے رول12کے تحت تقرریاں کرنیکاحق رکھتاہے۔ایکسپریس کے رابطے پرانھوں نے بتایاکہ ایچ ای سی نے2004کے بعد7افسران(ایگزیکٹوڈائریکٹر،ڈی جی،ڈائریکٹروغیرہ)کی ایم پی اسکیل میںتقرریاںکی ہیں جن کوغیرقانونی کہاجارہاہے۔یہ غیرقانونی نہیں ہے۔17رکنی بورڈمیں وفاقی سیکریٹری سمیت صوبائی حکومتوں کے نمائندے،تعلیمی ماہرین شامل ہیں اورانکے مشترکہ فیصلوں کے بعدیہ تقرریاں کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |