اچھے موضوعات فلم کی بنیادی ضرورت ہیںسعود

فلم انڈسٹری کی موجودہ صورتحال میں تجربہ کار لوگوں سے ضرور استفادہ حاصل کرنا ہوگا، اداکار


Cultural Reporter May 10, 2016
فلم انڈسٹری کی موجودہ صورتحال میں تجربہ کار لوگوں سے ضرور استفادہ حاصل کرنا ہوگا، اداکار فوٹو : فائل

جب تک ہم اچھے موضوعات کا بہتر طور پر انتخاب نہیں کریں گے اچھی فلم نہیں بنے گی۔

فلم انڈسٹری کی موجودہ صورتحال میں تجربہ کار لوگوں سے ضرور استفادہ حاصل کرنا ہوگا ،ہمارے پاس بہترین لوگ موجود ہیں لیکن ان کو گائیڈ کرنے کی ضرورت ہے، جب تک فلم کا اسکرین پلے اچھا نہیں ہوگا فلم وہ تاثر قائم نہیں کرسکے گی جو ایک اچھی فلم کی ضرورت ہے،یہ بات اداکار سعود نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انھوں نے کہا فلموں میں سرمایہ کاری کی رفتار بہت سست ہے فلمیں بن رہی ہیں لیکن سنیماؤں تک ان کو رسائی حاصل نہیں ہورہی، ہمیں بھارتی فلموں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی فلموں کی نمائش کو بہتر بنانے پر توجہ دینی ہوگی،سنیماؤں کو بھی اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا،پاکستانی سنیماؤں پر صرف پاکستانی فلموں کی نمائش کو اہمیت دینا ہوگی۔ انھوں نے کہا رواں سال پاکستانی فلموں کی کامیابی کے حوالے سے زیادہ حوصلہ مند نہیں رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |