صدرکی قادرگیلانی کوکابینہ میں شامل کرنے کی پیشکش

پیشکش صدرنے سابق وزیراعظم سے ملاقات میںکی،گیلانی اپنے خاندان سے مشاورت کرینگے


Malik Manzoor Ahmed November 17, 2012
وری حکومت اورپارٹی گیلانی خاندان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے. زرداری۔ فوٹو رائٹرز، اے پی پی

صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے دوران ایک بارپھران کے صاحبزادے رکن قومی اسمبلی عبدالقادرگیلانی کوکابینہ میں شامل کرنے کی پیشکش کی ہے اورانھیں یقین دہانی کرائی ہے کہ پوری حکومت اورپارٹی گیلانی خاندان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اوران کے خاندان پرآنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے ان کے صاحبزادے کوکابینہ میں شامل کرنے کی صدرکی پیشکش کاشکریہ ادا کیا۔ذرائع نے بتایاہے کہ یوسف رضاگیلانی صدر کی پیشکش کاجواب اپنے اہلخانہ کے ساتھ مشاورت کے بعددینگے،صدرآصف زرداری نے گیلانی کو مخاطب کرتے ہوئے ایک موقع پرکہاکہ موسیٰ گیلانی اور قادرگیلانی میرے بیٹوں کی طرح ہیں،صدرزرداری کے ہمراہ ملتان جانے والے وفاقی وزرامیاں منظوروٹو اور نذر محمد گوندل نے ''ایکسپریس'' کے ساتھ واپسی پرگفتگوکرتے ہوئی کہاکہ یوسف رضاگیلانی پارٹی کااثاثہ ہیں اور ان کی خدمات سے مکمل استفادہ کیاجائے گا،یوسف رضاگیلانی کے تحفظات نہیں ہیں ان کی خدمات کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ صدرزرداری جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کو ختم کرینگے۔نذرگوندل نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے اندرکوئی دراڑیں نہیں ڈال سکتا،یوسف رضاگیلانی نے 4 سال کے دوران شاندار کارنامے سرانجام دیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |