نیٹو سپلائی کے بدلے ڈالرلیکرملک و قوم کاسودا کیا گیا امیر مقام

حکمران امریکی غلامی چھوڑ کرفلاح پر توجہ دیں، مسائل سے نکلنے کا واحد حل انتخابا ت ہیں


ایکسپریس July 21, 2012
حکمران امریکی غلامی چھوڑ کرفلاح پر توجہ دیں، مسائل سے نکلنے کا واحد حل انتخابا ت ہیں, فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابق وفاقی وزیر انجنیئرامیر مقام نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کے بدلے چند ڈالر لیکر ملک و قوم کا سودا کیا گیا ، حکمرانوں کو امریکی غلامی سے نکل کر پاکستانی عوام کا سوچنا چاہیے، مسائل سے نکلنے کا واحد حل انتخابات ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سفید ڈھیری میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہاکہ اگر نیٹو سپلائی بحال کر نی تھی تو بند ہی کیوں کی تھی، ایک طرف ڈرون حملے کیے جا رہے ہیں اور دوسری طرف امریکا نے معافی بھی نہیں مانگی پھر بھی سپلائی بحال کر دی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ حکمران اپنے دور اقتدار کو طو ل دینے کے بہانے دھو نڈ رہے ہیں جو ملک کیلیے تباہ کن ہوگا ، پاکستان پہلے ہی مسائل میں گھر اہوا ہے ، یہاں قانون نام کی کوئی چیز نہیں اور اوپر سے فوج جتنی کابینہ کیلیے نئی نئی ترامیم کی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مفاد کیلیے حکمران راتوں رات قانون سازی کر لیتے ہیں جبکہ عوامی مسائل پر سالوں تک بات نہیں کرتے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں