خالد شمیم کی وڈیو فوٹیج کی انکوائری کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

کمشنرراولپنڈی ڈویژن سربراہ،فارنسک ماہرین بھی شامل،ٹیم پیرکے روز کام شروع کریگی


Saleh Mughal May 01, 2016
کمشنرراولپنڈی ڈویژن سربراہ،فارنسک ماہرین بھی شامل،ٹیم پیرکے روز کام شروع کریگی۔ فوٹو: فائل

لاہور: حکومت نے ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کیس میں ملوث خالد شمیم کی منظر عام پرآنیوالی وڈیو فوٹیج کی انکوائری کیلیے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی۔

کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی سربراہی میں جے آئی ٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری جیل خانہ جات پنجاب، ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن، پنجاب فارنسک لیبارٹری اور ایف آئی اے کے نمائندے شامل ہوںگے۔ جے آئی ٹیم پیر سے کام کا آغاز کرے گی۔ جے آئی ٹی اس بات کی تحقیقات کرے گی کہ وڈیو کہاں ریکارڈ ہوئی، کس نے کی، کب کی گئی اور اس کا مقصد کیا تھا۔ اس حوالے سے کمشنر راولپنڈی ڈویژن عظمت محمود سے رابطہ کیا گیا تاہم ان کا فون اٹینڈ نہ ہوسکا۔

واضح رہے جمعہ کے روز وڈیو فوٹیج کی انکوائری کیلیے وزیرداخلہ چوہدری نثار کی جانب قائم کمیٹی کے سربراہ اسپیشل سیکریٹری داخلہ شعیب صدیقی کی ہدایت پر ڈائریکٹرایف آئی اے مظہرالحق کاکاخیل، ڈپٹی ڈائریکٹر شہاب عظیم اور ایف آئی اے کے تفتیشی افسر شہزاد ظفر نے خالدشمیم سے اڈیالہ جیل میں انکوائری کی تو خالدشمیم نے تفتیشی افسر شہزاد ظفرکی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وڈیو آپ نے ایف آئی اے سیل میں اپنے موبائل فون سے بنائی، ہیڈفون بھی آپ نے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں