سلطانی نہر میں 30 فٹ چوڑا شگاف 5 گائوں زیر آب

ہزاروں ایکڑ رقبے پر مختلف فصلیں متاثر۔


Nama Nigaran November 16, 2012
ائوں شریف چانڈیو، غلام رسول لغاری، میر خان چانڈیو اور میر محمد رستمانی سمیت محسن شاہ، قبرستان میں پانی داخل ہوگیا جبکہ وسیع رقبے پر پھٹی،ٹماٹر، گنا اور دیگر فصلیں ڈوب گئیں۔ فوٹو: فائل

غلام شاہ کے قریب سلطانی نہر میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے 5 گائوں ،قبرستان اور سیکڑوں ایکڑ رقبے پر کاشت مختلف فصلیں زیر آب آگئیں جبکہ محکمہ آبپاشی کا عملہ اطلاع دینے کے باوجود نہ پہنچ سکا۔

متاثرہ گائوں کے رہائشی محمد شریف چانڈیو، محمد بچل کنبھار اور دیگر نے ا حتجاج کرتے ہوئے صحافیوں بتایا کہ سلطانی نہر کے آر۔ ڈی 100میں30 چوڑا شگاف پڑ گیا جس کی وجہ سے گائوں شریف چانڈیو، غلام رسول لغاری، میر خان چانڈیو اور میر محمد رستمانی سمیت محسن شاہ، قبرستان میں پانی داخل ہوگیا جبکہ وسیع رقبے پر پھٹی،ٹماٹر، گنا اور دیگر فصلیں ڈوب گئیں۔ انہوں نے بتایا آبپاشی عملے تلہار کو شگافکی اطلاع دی لیکن کوئی بھی نہ آیا جبکہ دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کئی گھنٹے بعد شگاف کو بند کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نہر کے پشتے کمزور تھے جس کی وجہ سے شگاف پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |