متحدہ حیدرآباد کے ذمے داران کی علماء کرام سے ملاقاتیں

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے قائد تحریک الطاف حسین کا پیغام پہنچایا۔


Press Release November 16, 2012
کراچی میں فرقہ واریت اور لسانیت کو بنیاد بنا کر شہریوں کوقتل کرنے والے امن تباہ اور فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کی سازش کر رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

قائد تحریک الطاف حسین نے فرقہ واریت، لسانیت اور مذہبی انتہا پسندی کے خاتمے کیلیے تمام مذاہب کے ماننے والوں کے ما بین محبت و بھائی چارے کی فضا قائم کی۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآبادکے زونل انچارج محمد شریف نے محرم الحرام کے سلسلے میں انجمن مرکزی امامیہ ٹرسٹ کے عہدیداروں سے ملاقات میں کیا۔

ملاقات میں متحدہ کے ذمے داران نوید شمسی، رئیس حیدر، رسول بخش میمن، انجمن مرکزی امامیہ ٹرسٹ کے صدر مرزا عاشق حسین، جنرل سیکریٹری مرزا صادق علی، سید مقبول حسین شاہ اور سید لطیف علی شاہ موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے تمام مذاہب، مسالک کے لوگوں کو ایک دوسرے کے احترام کا درس دیا، کراچی میں فرقہ واریت اور لسانیت کو بنیاد بنا کر شہریوں کوقتل کرنے والے امن تباہ اور فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کی سازش کر رہے ہیں۔ متحدہ کے قیام سے ملک بھر بالخصوص سندھ میں لسانیت اور فرقہ واریت کا خاتمہ ہوا ۔

علاوہ ازیں جوائنٹ زونل انچارج ذوالفقار خانزادہ اور رکن زونل کمیٹی رئیس حیدرنے محرم الحرام کے سلسلے میں انجمن عزاء سجادیہ کے عہدیداران سے ملاقات کی اور انہیں قائد تحریک الطاف حسین کا پیغام پہنچایا ۔ متحدہ کے ذمے داران نے کہاکہ محرم ہمارے لیے ایک مقدس مہینہ ہے اور ہماری ذمے داری ہے کہ ہم اپنے اپنے علاقوں میں مذہبی رواداری قائم رکھیں تاکہ کوئی بھی شرپسند نفرتین پیدا نہ کر سکے۔ دریں اثناء اراکین زونل کمیٹی مبین احمد، حسنات احمد اور ایم پی اے اکرم عادل نے اہل سنت و الجماعت کے مفتی شاہد، قاری محمد نیاز اور لاکھو ماچی سے ملاقاتیں کیں۔دوسری جانب جوائنٹ زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی افتخار قائم خانی، راشد ممتاز اور ایم پی اے سید وسیم حسین نے فیضان مدینہ میں محمد طارق قادری، عمران عطاری و دیگر سے ملاقات کی۔ وسیم حسین نے کہاکہ قائد تحریک نے ہمیشہ مذہبی رواداری اور تمام مکتبہ فکر کے درمیان بھائی چارے کو فروغ دیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں