پاکستان فلم انڈسٹری پہلی ترجیح لیکن بالی ووڈ سے اچھی آفر ملی تو انکار نہ کر سکی صبا قمر

بھارت میں پاکستانی ڈرامے پہلے ہی مقبول تھے مگر پاکستانی ڈراموں کا چینل کھلنے کے بعد اس میں اضافہ ہوگیا ہے، صبا قمر


Javed Yousuf April 18, 2016
’’ لاہور سے آگے‘‘ اور’’کمبخت‘‘ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ان دونوں میں منفرد اور چیلجنگ رول ہیں، اداکارہ ۔ فوٹو؛ فائل

بالی وڈ کی ایک مکمل فیملی فلم میں عرفان خان کی بیوی کا کردار کر رہی ہوں،ٹی وی کے ساتھ فلمی مصروفیات بھی بڑھ گئیں۔ ''لاہور سے آگے'' بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جو ایک کامیڈی میوزیکل فلم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ماڈل واداکارہ صبا قمر نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ فنکار سفیر کی طرح ہوتے ہیں جو اپنے فن کے ذریعے ملک وقوم کی نمائندگی کرتے ہیں۔ بھارت میں پاکستانی ٹی وی ڈرامے پہلے ہی مقبول تھے مگر پاکستانی ڈراموں کا باقاعدہ چینل کھلنے کے بعد اس کی مقبولیت اور زیادہ بڑھ گئی جس کا فائدہ پاکستانی فنکاروں کو ہورہا ہے ۔ اسی لیے بالی وڈ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر پاکستانی فنکاروں کو اچھے پروجیکٹس میں لے رہے ہیں ۔ صبا قمر نے کہا کہ بالی وڈ انڈسٹری انٹرنیشنل مارکیٹ میں چھائی ہوئی ہے،ہالی وڈ کے معروف فلمی ادارے بولی وڈ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میری Debut فلم کے ڈائریکٹر سکیت چوہدری ہیں جواس سے قبل '' شادی کے سائیڈ افیکٹ '' ، ''پیار کے سائیڈ افیکٹ '' جیسی فلمیں بنا چکے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ایکتا کپور نے رندیپ ہودا کے ساتھ فلم کی آفر کی توانکار کر دیا۔میرے لیے سے پہلی ترجیح اپنی فلم انڈسٹری ہے ،اسی لیے بالی وڈ آفرز کا نوٹس نہیں لیا ۔ سکیت چوہدری کی فلم بھی صرف اس لیے کرنے کی حامی بھرلی کہ اس کا آئیڈیا بہت اچھا لگا جس میں عرفان خان جیسے سپراسٹار کے مقابل مرکزی کردار کر رہی ہوں ۔ انھوں نے کہا کہ میری دو فلمیں '' لاہور سے آگے'' اور''کمبخت'' تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ان دونوں میں منفرد اور چیلجنگ رول ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |