گلوکار احمد رشدی کی برسی11اپریل کو منائی جائیگی

 فنی زندگی میں 5ہزار سے زائد خوبصورت گیت گا کر بہترین گلوکار ی سے لوگوں کے دل جیتے


Cultural Reporter April 09, 2016
 احمد رشدی کی33ویں برسی پر ان کے پرستاروں نے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا ہے فوٹو: فائل

پاکستان کی فلموں میں خوبصورت گیتوں سے شہرت حاصل کرنے والے لیجنڈ گلوکار احمدرشدی(مرحوم) کو دنیا سے رخصت ہوئے 33سال بیت گئے،11اپریل1983کو وہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔

انھوں اپنی فنی زندگی میں 5ہزار سے زائد خوبصورت گیت گا کر بہترین گلوکار ی سے لوگوں کے دل جیت لیئے تھے جو آج بھی یاد گار ہیں،احمد رشدی نے نہ صرف طربیہ بلکہ المیہ گیت بھی بہت عمدگی سے گائے،ان کے گائے ہوئے بیشتر گیت اداکار وحید مراد پر فلمائے گئے جنھوں نے وحید مراد(مرحوم) کو بھی شہرت کی بلندی پر پہنچا دیا۔

11اپریل کو احمد رشدی کی33ویں برسی کے سلسلے میں ان کے پرستاروں نے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا ہے احمد رشدی فین کلب کی جانب سے سبطین نقوی اور ان کے رفقاء احمد رشدی کی قبر پر فاتحہ خوانی کریں گے اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گی،ان کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی بھی اہتمام کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |