گزشتہ ماہ فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 10 خواتین سمیت 50 افراد جاں بحق

13مارچ کو فائرنگ اور تیز دھار آلے سے2خواتین سمیت 3افراد کو قتل کیا گیا، فائرنگ کے واقعات میں کئی شہری زخمی ہو چکے


کاشف ہاشمی April 02, 2016
گلشن اقبال میں ڈاکو کی فائرنگ سے فوجی جوان جاں بحق ہوا،اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے اہلکار کو نشانہ بنایا گیا۔فوٹو: فائل

شہر قائد میں مارچ میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ایک فوجی، ایک پولیس اہلکار اور10خواتین سمیت50 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق یکم مارچ کو شہر کے مختلف مقامات پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوئے، 2 مارچ کو فائرنگ کے واقعات میں2 افراد زخمی ہوئے ، 3مارچ کو شہر میں فائرنگ سے ایک خاتون سمیت3 افراد جاں بحق ہوگئے،4 مارچ کو فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت2 افراد کا قتل کیا گیا، 5مارچ کو فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں لڑکی سمیت3افراد جاں بحق ہوئے ، 6مارچ کو نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 1شہری قتل ہوا، 7مارچ کو نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے میاں ، بیوی سمیت3 افراد قتل ہوئے، 8 مارچ کو نامعلوم ملزمان نے کھلے عام فائرنگ کرکے 2افراد کو قتل کردیا، 9 مارچ خاتون سمیت 3افراد نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے، 10مارچ کو شہر میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2 افراد قتل ہوئے۔

11مارچ کو شہر میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہو گئے، 12مارچ کو گھر میں خاتون کو چھری کے وار کر کے قتل کیا گیا ، 13مارچ کو فائرنگ اور تیز دھار آلے سے 2 خواتین سمیت 3افراد قتل ہوئے، 14مارچ کو ایک شہری ، 15مارچ کو 2شہری نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے جبکہ 16مارچ کو 6افراد فائرنگ کے واقعات میں زخمی ہوگئے ،17 مارچ کو شہر میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہوئے، 18مارچ کو شہر میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ، 19مارچ کو گلشن اقبال میں ڈاکو کی فائرنگ سے پاک فوج کا اہلکار محمد وقاص جاں بحق ہوا جبکہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 1شہری قتل ہوا ،20 مارچ کو نامعلوم ملزمان نے کمسن بچے سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔

21مارچ کو فائرنگ سے3 افراد زخمی ہوئے جبکہ 22 مارچ کو 1شہری کو گولیاں مارکر قتل کردیا گیا ، 23مارچ کو شہر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے ،24مارچ کو ایک خاتون ، 25مارچ کو ایک شہری اور 26مارچ کو 3افراد نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ،28مارچ کو 1شہری فائرنگ سے جاں بحق ہوا ، 29 مارچ کو شریف آباد کے علاقے لیاقت آباد پل پر نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کا اہلکار زاہد علی جعفری شہید ہوا ، 30مارچ کو پاک کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شہری اور 31مارچ کو بھی اس ہی علاقے میں فائرنگ سے ایک شہری قتل ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |