نگراں سیٹ اپ کے لیے کمیٹی تشکیل دی جارہی ہےکائرہ

قبل ازوقت انتخابات پرکوئی اعتراض نہیںاگراپوزیشن چاہتی ہے تواس پرمذاکرات پر تیار ہیں


ایکسپریس July 20, 2012
قبل ازوقت انتخابات پرکوئی اعتراض نہیںاگراپوزیشن چاہتی ہے تواس پرمذاکرات پر تیار ہیں. فوٹو/ایکسپریس

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت کو ملک میں قبل ازوقت انتخابات پرکوئی اعتراض نہیںاگراپوزیشن چاہتی ہے تواس پرمذاکرات پر تیار ہیں'نگران سیٹ اپ کیلئے کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جواپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کریگی۔

نواز شریف کو ایٹمی دھماکوں کی باتوں کیساتھ ساتھ انکے خالق کی بھی بات کرنی چاہیے 'حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے حکمت عملی تیارکرلی،جمعرات کی شب تاجروں سے خطاب اوربعدازاں میڈیا سے گفتگومیںنے کہا کہ کوئی بھی ملک تاجروں کے بغیرنہیں چل سکتارمضان المبارک میں تاجروں کوناجائزمنافع خوری نہیںکرنی چاہیے میڈیاسے گفتگو میں قمرزمان کائرہ نے کہا کہ نگران سیٹ اپ کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جواپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کریگی،

اے پی پی کے مطابق یہاں ''میڈیا کے کردار'' کے حوالے سے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہاکہ میڈیا نے پاکستان میں سماجی ترقی اور عوام میںشعورکی بیداری کیلئے اہم کرداراداکیا ہے،حکومت نے پریس کونسل کو فعال بنایا ہے، ایک سوال کے جواب میں قمرزمان کائرہ نے کہاکہ عدالت میں بعض صحافتی حلقوں کی جانب سے جو درخواست دائر کی گئی ہے اس کاجواب عدالت اورمیڈیا کی عدالت دونوں جگہوں پردینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں