متحدہ نے خواتین کو حقوق دلانے کی عملی جدو جہد کی

الطاف حسین تعلیم یافتہ خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتے دیکھنا چاہتے ہیں، ڈاکٹر فوزیہ


Press Release November 12, 2012
عوام کے مسائل حل کرنا حق پرستوں کی اولین ترجیح ہے، طیب حسین، تقریب سے خطاب۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین پاکستان میں خواتین کے حقوق کے لیے کوشاں ہیں۔

متحدہ شعبہ خواتین حیدرآباد کی انچارج ڈاکٹر فوزیہ نے سیکٹر سی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم خواتین کو جائز حقوق دلانے کیلیے عملی جدوجہد کر رہی ہے اور قائد تحریک باشعور تعلیم یافتہ خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھرکی خواتین متحدہ کے پلیٹ فارم پر متحدہو چکی ہیں۔ علاوہ ازیں حق پرست ایم این اے سید طیب حسین نے گوٹھ چندر باگڑی اور گوٹھ شام میں بجلی فراہمی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتیں دینا متحدہ کا منشور ہے اور حق پرست قیادت دن رات عوامی مسائل کے حل میں کوشاں ہیں۔

تقریب میں سیکٹر و یونٹس کے ذمے داران و کارکنان کے علاوہ علاقے کے معززین و عوام نے کثیر تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ نے نہ تو ماضی میں اقتدار میں آ کر عوامی مسائل کو نظر انداز کیا اور نہ ہی آج عوام کو فراموش کیا ہے۔ ایم کیو ایم کا اقتدار میں شراکت کا مقصد ہی عوام کے مسائل حل کرانا ہے۔ وڈیروں اور جاگیرداروں نے کبھی بھی غریب و مظلوم عوام کے مسائل کے حل میں دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا اور اقتدار کو ہمیشہ ذاتی مفادات کیلیے استعمال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں