سرکاری حج کوٹا 50 سے بڑھا کر 60 فیصد کرنے کا فیصلہ

کوٹے میں اضافے کا فیصلہ حالیہ برسوں میں بہت زیادہ حج درخواستیں ملنے کے باعث کیا گیا ہے


Nasiruddin March 27, 2016
پچھلے سال بھی ریکارڈ توڑدرخواستیں ملیں، ایک لاکھ 43 ہزارپاکستانی حج کی سعادت حاصل کرینگے۔ فوٹو: فائل

لاہور: حکومت نے سرکاری حج اسکیم کے کوٹے میں اضافے کا فیصلہ کرلیا حج کوٹا 50 فیصد سے بڑھاکر 60فیصد کیا جائے گا، حج کوٹے میں اضافے کا فیصلہ حالیہ برسوں میں حج درخواستیں بہت زیادہ تعداد میں موصول ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کا حج کوٹا ایک لاکھ 90 ہزار مختص ہے حکومت پاکستان ہرسال سرکاری حج اسکیم کے لیے50 فیصد اور پراؤیٹ حج اسکیم کے لیے بھی 50 فیصد حج کوٹا مختص کرتی ہے، سرکاری حج اسکیم کے لیے گزشتہ سال دوبارہ قرعہ اندازی کا سسٹم متعارف کرایا گیا تھا، گزشتہ سال ریکارڈ توڑ درخواستیں وصول کی گئی تھیں سعودی حکومت نے حرم میں توسیع کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا کے تمام ممالک کے لیے حج کوٹے میں 20 فیصد کمی کی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کا حج کوٹا ایک لاکھ 90 ہزار سے کم ہوکرایک لاکھ 43 ہزار رہ گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں