وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے ماجد جہانگیر کو 5 لاکھ کا چیک مل گیا

گورنر سندھ سےبھی اپیل کی کہ وہ حکومت سندھ کی جانب سےبھی میرے علاج اورمالی مشکلات کے سلسلے میں تعاون کریں، ماجد جہانگیر


Cultural Reporter March 22, 2016
گورنر سندھ سےبھی اپیل کی کہ وہ حکومت سندھ کی جانب سےبھی میرے علاج اورمالی مشکلات کے سلسلے میں تعاون کریں، ماجد جہانگیر فوٹو : فائل

طویل عرصہ سے علیل لیجنڈ کامیڈین ماجد جہانگیر کو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور حکومت پنجاب کی جانب سے 5 لاکھ روپئے کا چیک وزیر مملکت برائے ثقافت محمد الیاس قریشی نے پہنچادیا، ملاقات کے دوران وزیر مملکت نے ماجد جہانگیر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

محمد الیاس قریشی نے کہا کہ حکومت پنجاب اپنے لیجنڈز کی دل سے قدر کرتی ہے علاج معالجہ کے سلسلے میں ہم ہر ممکن تعاون کریں گے۔ ماجد جہانگیر نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ نہیں،انھوں نے گورنر سندھ سے بھی اپیل کی کہ وہ حکومت سندھ کی جانب سے بھی میرے علاج اور مالی مشکلات کے سلسلے میں تعاون کریں۔

واضح رہے کہ ماجد جہانگیر گزشتہ ہفتہ اپنی اہیلہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرکے واپس آئے ہیں انھوں نے کہا اﷲنے میری یہ دیرینہ خواہش بھی پوری کردی مجھے عمرے کی سعادت حاصل کرکے جو سکون ملا ہے وہ میرے لیے ایک بہت بڑا انعام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |