مصطفی کمال اورانیس قائمخانی میں پارٹی پرچم پرمشاورت جاری

پاکستان کے جھنڈے کواپنے گھرمیں لگانے سے کوئی نہیں روک سکتا، مصطفی کمال


Umair Ali Anjum March 06, 2016
پاکستان کے جھنڈے کواپنے گھرمیں لگانے سے کوئی نہیں روک سکتا، مصطفی کمال:فوٹو : فائل

ایم کیوایم کے سابق رہنمامصطفی کمال اورانیس قائم خانی کے درمیان ان کی نئی پارٹی کے پرچم کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق مصطفی کمال نے اس حوالے سے اپنے قریبی دوستوں سے مشاورت کی ہے۔ پارٹی کا نام رکھنے کے بعد اپنی جماعت کے پرچم کارنگ اور ڈیزائن کی تبدیلی کافیصلہ کیا جائے گا،اس بات پربھی غور کیا گیاہے کہ پاکستانی جھنڈے کو پارٹی پرچم قراردینے کے اعلان میں تبدیلی کی جائے تاکہ قومی پرچم کے تقدس و اہمیت کو برقرار رکھا جا سکے۔

رابطہ کرنے پرمصطفی کمال نے ایکسپریس کوبتایاکہ پاکستان کے جھنڈے کواپنے گھرمیں لگانے سے کوئی نہیں روک سکتا،اگرپھربھی حکومت نے کوئی اعتراض کیا تو ہم اپنے پرچم کارنگ تبدیل کریں گے اوراس پرچم کووہ رنگ دیں گے جس میں امن اورمحبت کادرس ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |