بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کیرئیرکا آغازکرنا میرے لیے اعزاز سے کم نہیں ماہرہ خان

انڈین اسٹارز کے ساتھ کام میں کہیں بھی پریشانی کا سامنا نہیں کرناپڑا،ٹی وی اور ماڈلنگ کی طرح پردہ اسکرین بھی کامیاب رہی


Cultural Reporter March 04, 2016
 بھارت میں ہمارے ڈراموں اور فنکاروں کو پسند کیا جاتا ہے اسی لیے بھارتی ڈائریکٹر پاکستانی فنکاروں کو کاسٹ کر رہے ہیں،انٹرویو فوٹو: فائل

فلم اور ٹی وی میڈیم میں سبھی چیزیں مشترک ہیں ، فرق صرف اتنا ہے کہ فلم میں اداکار کو اپنے کردار کی چھاپ چھوڑنے کے لیے صرف دو گھنٹے ہوتے ہیں۔ بالی وڈ کنگ شاہ رخ کے مقابل بہترین انداز میں کردار نبھانے کی پوری کوشش کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ماڈل واداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا ۔ ماہرہ خان نے کہا کہ بالی وڈ میں کیرئیر کا آغاز شاہ رخ خان کے ساتھ کرنامیرے لیے اعزاز سے کم نہیں ہے ، میں نہیں جانتی کہ بالی وڈ میں انھیں کس طرح لیا جائے گا لیکن میرے لیے یہ بالکل مختلف تجربہ ہے۔بالی وڈ میں کام کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہاں ہر شخص کو معلوم ہے کہ اس نے کیا کرنا ہے۔ڈائریکٹر شوٹنگ سے پہلے ہی اپنا پیپرورک مکمل کرکے آتا ہے اس نے سیٹ پر پہنچنا ہے اور اپنا کام شروع کردینا ہے۔

شوٹنگ کے دوران سنیئر جونیئر کا فرق ختم اور ہر کوئی اپنی ڈیوٹی میں مصروف ہو جاتاہے۔ بالی وڈ اسٹارز کے ساتھ شوٹ کرتے ہوئے کہیں بھی پریشانی کا سامنا نہیں کرناپڑا ۔ٹی وی اور ماڈلنگ کی طرح پردہ اسکرین بھی کامیاب رہی ، پہلی فلم ''بول'' ریلیز ہوئی۔اس میںمیری پرفارمنس کو پسند کیا گیا، پچھلے سال ''بن روئے '' ، '' منٹو'' اور ''ہومن جہاں'' ریلیز ہوئیں یہ تینوں بھی باکس آفس پر کامیاب رہیں ۔بالی وڈ فلم کرکے کافی کچھ سیکھا ہے جو مستقبل میں میرے بہت کام آئے گا ۔

بھارت میں ہمارے ڈراموں اور فنکاروں کو بے حد پسند کیا جاتا ہے، اسی شہرت اور مقبولیت کو دیکھتے ہوئے بھارتی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر پاکستانی فنکاروں کو کاسٹ کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی فلموں کی بین الاقوامی مارکیٹ میں نمائش کی جانے لگی ہے جہاں انھیں اچھا رسپانس مل رہا ہے ہمیں اس سلسلہ کو مزید کامیاب بنانے کے لیے پوری پلاننگ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |