فضل الرحمن نے متحدہ اور ن لیگ میں ثالثی کرانے سے انکار کر دیا

دوبارہ اگر ثالثی کیلئے مجھ سے رابطہ کیا گیا اور مذاکرات کے لیے کہا گیا تو میں معافی طلب کروں گا، فضل الرحمان


Umair Ali Anjum March 03, 2016
دوبارہ اگر ثالثی کیلئے مجھ سے رابطہ کیا گیا اور مذاکرات کے لیے کہا گیا تو میں معافی طلب کروں گا، فضل الرحمان۔ فوٹو: فائل

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ایم کیو ایم اور حکومت کے معاملے پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کے معاملے کو زندگی کا بدترین تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ اور پھر واپسی سمجھ سے بالاتر عمل ہے۔

گزشتہ روز ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام اور جمہوریت کے تسلسل کوبرقراررکھنے کے لیے وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان صلح کے لیے ثالث کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کیا تھا، دوبارہ اگر مجھ سے رابطہ کیا گیا اور مذاکرات کے لیے کہا گیا تو میں معافی طلب کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |