حکومت سالانہ 10 لاکھ سستے گھر پلاٹ دینے میں ناکام

وزیر اعظم نے اپنے پہلے خطاب میں اعلان کیا تھا، 3 سال بعد بھی عمل درآمد نہ ہو سکا


Syed Naveed Jamal February 29, 2016
ایک لاکھ ملازمین وعام شہریوںسے فارم، پیسے لیے گئے مگرکسی کو پلاٹ ملانہ مکان۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت گزشتہ 3 سال میں کم آمدن وفاقی سرکاری ملازمین اورعوام کوکم قیمت گھر اور پلاٹ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

وزیر اعظم نے اپنی حکومت کے قیام کے بعد قومی اسمبلی میں پہلے خطاب میں کم لاگت کے 10لاکھ گھرسالانہ بنا کر فراہم کرنے کااعلان کیاتھا، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور اس کے ذیلی ادارے گزشتہ 3 سال میں وزیر اعظم کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام رہے ہیں۔

وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے ذیلی اداروں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اور پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن نے مکانات، اپارٹمنٹس اور پلاٹ فراہم کرنے کیلیے ممبر شپ اسکیم کے نام پرایک لاکھ سے زائد وفاقی سرکاری ملازمین اورعام افراد سے ڈیڑھ ارب سے زائد اکٹھے کرچکے ہیں۔

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے وفاقی سرکاری ملازمین کیلیے ہاؤسنگ اسکیم شروع کرنے کا اعلان تو کیالیکن عملی طور پرکوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور گزشتہ 3 سالہ دور میں ایک پلاٹ بھی نئی ہاؤسنگ اسکیم کے تحت وفاقی سرکاری ملازمین کو فراہم نہیں کیاجاسکا۔ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور ذیلی اداروں کی جانب سے 3 سال میں پلاٹ اور اپارٹمنٹس فراہم نہ کرنے پر ممبر شپ حاصل کرنیوالے ملازمین اورعام شہری شدید پریشانی کاشکارہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں