بالی ووڈ سے ایک فلم کی آفر تھی مگر بولڈ مناظر کے باعث انکار کردیا عروہ حسین

میرے لیے اہم کردار اور ٹیم ہوتی ہے اسی لیے ہر آفرکو قبول نہیں کرتی، عروہ حسین


Cultural Reporter February 29, 2016
اگر اپنے ملک میں ہی آپ کو اچھے پروجیکٹ ملنے لگیں تو پھر بیرون ملک جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے،اداکارہ وماڈل۔ فوٹو: فائل

ماڈل واداکارہ عروہ حسین کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سے ایک فلم کی آفر تھی مگر بولڈ مناظر کے باعث انکار کردیا کیونکہ ایک پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ہماری کوئی اخلاقی اقدار ہیں جن کی پاسداری ہم سب کا فرض ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلی فلم میں جس طرح سے باکس آفس پر رسپانس ملا اس نے میرا حوصلہ بڑھایا۔اس میں میری پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے دو فلموں'' ملک '' اور ''ٹوپلس ٹو'' میں سائن کرلیا گیا۔ان میں ''ملک '' ہمایوں سعید کے ساتھ مرکزی کردار کر رہی ہوں جو ریلیز کے لیے بالکل تیار ہے، جبکہ ''ٹوپلس ٹو'' تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ اس میں بلال اشرف، علی عظمت کے علاوہ ایورگرین اداکارہ بابرہ شریف اور مصطفی قریشی بھی شامل ہیں۔

عروہ حسین نے کہا کہ میرے لیے اہم کردار اور ٹیم ہوتی ہے ، اسی لیے ہر آفرکو قبول نہیں کرتی۔ ان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ سے ایک فلم کی آفر تھی مگر بولڈ مناظر کے باعث انکار کردیا تھا۔ ایک پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ہماری کوئی اخلاقی اقدار ہیں ،جن کی پاسداری ہم سب کا فرض ہے ۔اداکارہ وماڈل کی حیثیت سے مجھے جو عزت اور شہرت ملی ہے اس سے مطمئن ہوں۔انھوں نے بتایا کہ دونوں فلموں میں منفرد اور جاندار کردار کر رہی ہوں جو فلم بینوں کو پسند آئیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی ڈراموں اور ماڈلنگ کی وجہ سے تو لوگ جانتے تھے مگر فلم کے بعد اس میں اضافہ ہوا ہے ۔ اچھی بات یہ ہے کہ فلم بین اب ایک ہی طرح کی فلمیں دیکھنا نہیں چاہتے جس سے فلم میکرز منفرد موضوعات پر فلمیں بنا رہے ہیں۔ میرے خیال میں اگر اپنے ملک میں ہی آپ کو اچھے پروجیکٹ ملنے لگیں تو پھر بیرون ملک جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |