ملک میںتوانائی کا بحران چیلنج ہے صدرزرداری

نوآموزجمہوریتیں ترکی کے تجربے سے بہت کچھ سیکھ سکتی ہیں،ترک سفیرسے گفتگو


ایکسپریس July 19, 2012
نوآموزجمہوریتیں ترکی کے تجربے سے بہت کچھ سیکھ سکتی ہیں،ترک سفیرسے گفتگو۔ فوٹو/ایکسپریس

صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی کا بحران ایک چیلنج ہے جوشرح نمو اور معیشت کوبری طرح متاثر کررہا ہے۔ صدر نے یہ بات بدھ کو ایوان صدر میں چائنا الیکٹرک ایکویپمنٹ گروپ کے وفدکی ملاقات میں کہی۔وفد کی قیادت ادارے کے صدر جیا یان گینگ کررہے تھے۔

صدر نے کہا کہ پاکستان کے پاس توانائی کے مختلف ذرائع وافر مقدار میں ہیں ، توانائی کا موجودہ بحران قومی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میںسرمایہ کاری کے بہترین مواقع بھی فراہم کررہا ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو متبادل توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے خوش آمدید کہتا ہے۔ سی ای ای جی کے صدر نے توانائی کے شعبے میں پاکستان کی مدد کیلئے اپنی کمپنی کی طرف تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

دریں اثناء صدر مملکت سے ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکرجمیل جیجک نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ، صدر زرداری نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ترکی کیساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور اس کیساتھ کثیر الجہتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہشمند ہے۔این این آئی کے مطابق صدر زرداری نے کہا کہ دنیا کی نو آموز جمہوریتیں ترکی کے جمہوری ارتقاء کے تجربے سے بہت کچھ سیکھ سکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں