’لندن میں کسی کیلیے پراپرٹی خریدی اور نہ ہی کسی کا فرنٹ مین ہوں‘

کسی کا فرنٹ مین نہیں،شائع ہونے والی خبریں من گھڑت ہیں، ساجد بشیر کا تردیدی بیان


Press Release February 21, 2016
کسی کا فرنٹ مین نہیں،شائع ہونے والی خبریں من گھڑت ہیں،ساجد بشیر کا تردیدی بیان فوٹو : فائل

ISLAMABAD: پاکستانی نژاد برطانوی شہری ساجد بشیر نے گذشتہ دنوں ڈاکٹر عاصم حسین اور عزیر بلوچ کے حوالے سے شائع ہونے والی ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ان دونوں نے تحقیقاتی اداروں کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ لندن میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری ساجد بشیر کے ذریعے فرضی ناموں سے مختلف مقامات پر اربوں روپے کی پراپرٹی خریدی گئی ہے۔

جس کے بعد تحقیقاتی اداروں نے ساجد بشیر کو گرفتار کر کے پاکستان لانے کیلیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستانی نژاد برطانوی ساجد بشیر نے اپنے تردیدی بیان میں ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کے فرنٹ مین ہیں اور نہ ہی لندن میں کسی مقام یا علاقے میں کسی کیلئے کوئی جائیداد یا پراپرٹی خریدی ہے۔ اس حوالے سے شائع ہونے والی خبریں من گھڑت ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں