کرکٹ بحالی سے اعتمادسازی کوفروغ ملے گازرداری کامنموہن کوخط

عوامی روابط کی حوصلہ افزائی اورمذاکرات کیلیے مثبت ماحول پیداہوگا،صدرکے خط کامتن


ایکسپریس July 19, 2012
عوامی روابط کی حوصلہ افزائی اورمذاکرات کیلیے مثبت ماحول پیداہوگا،صدرکے خط کامتن فوٹو/ایکسپریس

صدرآصف علی زرداری نے بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کوخط لکھا ہے جس میںانھوںنے5سال کے بعدپاک بھارت کرکٹ ٹیموں کے درمیان کرکٹ کی بحالیپرخوشی کا اظہارکیا ہے۔ یہ خط بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے بھجوایاگیاہے۔

صدرنے خط میں بھارتی وزیراعظم کو لکھا ہے کہ ''عزت مآب آپ کویاد ہوگاکہ میرے حالیہ دورہ بھارت کے دوران ہم نے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کی بحالی پر بات کی تھی،

مجھے خوشی ہے کہ پاکستانی اور بھارتی کرکٹ بورڈز5 سال کے وقفے کے بعد کرکٹ میچز بحال کرنے پرمتفق ہوگئے ہیں،دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ میچزسے خوش گوارماحول کے ساتھ اعتمادسازی کوفروغ ملے گا اوراس سے عوامی روابط کی حوصلہ افزائی ہوگی،

اس میںکوئی شک نہیںکہ اس سے دونوںممالک کے درمیان جاری دوطرفہ مذاکرات کے لیے مثبت ماحول پیدا ہوگا،اس موقع پرمیںآپکی صحت اور بھارتی عوام کے لیے نیک تمناؤںکااظہارکرتا ہوں''۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں