گروہی تصادم میں متحدہ کے سیکٹر انچارج سمیت6 افرادزخمی

گوٹھ محبت خان بھرگڑی سے آتے ہوئے مسلح افراد نے اچانک حملہ کر دیا، اسلم راجپوت.


Nama Nigaran/Numainda Express November 06, 2012
گوٹھ محبت خان بھرگڑی سے آتے ہوئے مسلح افراد نے اچانک حملہ کر دیا، اسلم راجپوت. فوٹو: فائل

PESHAWAR: ٹنڈو محمد خان میں دو گروہوں کے درمیان جھگڑے میں ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارج اور ان کے 3 بھائیوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ایم کیو ایم ٹنڈو محمد خان کے سیکٹر انچارج اسلم راجپوت گولی جبکہ ان کے3 بھائی جوائنٹ انچارج ایوب راجپوت، اشرف راجپوت اور قیوم راجپوت ڈنڈے اور کلہاڑیاں لگنے کے باعث زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال حیدرآباد لایا گیا، جہاں آپریشن کے بعد اسلم راجپوت کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

زخمیوںکا کہنا ہے کہ وہ گوٹھ محبت خان بھرگڑی سے شہر آرہے تھے کہ کولاچی پولیس چوکی کے قریب دو برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان پر اچانک حملہ کر دیا، ہم نے ایک حملہ آور کو اسلحے سمیت پکڑ کر پولیس کے حوالے بھی کیا لیکن سرہندی خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک بااثر جاگیردار کے کہنے پر پولیس نے اسے رہا کر دیا۔ اسلم راجپوت نے مگسی برادری کے 3 افراد کے خلاف موٹر سائیکل چھیننے کی رپورٹ بھی درج کرائی ہے۔ دوسری جانب پولیس کاکہنا ہے کہ تین روز قبل گوٹھ محبت خان میں کسی بات پر دونوں گروہوں کا جھگڑا ہوا تھا اور یہ واقعہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |