حادثے میں ہلاک 8افراد کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں

ہندو تاجر خاندان کے سوگ میں تھانہ بولا خان اور تلہار شہر کے تمام کاروباری مراکز بند.


Nama Nigaran November 06, 2012
ہندو تاجر خاندان کے سوگ میں تھانہ بولا خان اور تلہار شہر کے تمام کاروباری مراکز بند. فوٹو: فائل

تلہار کے مشہور بیوپاری خاندان کے ٹریفک حادثے میں ہلاک 8 افراد کی ان کے آبائی گائوں تھانہ بولاخان میں آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔

پورا شہر سوگ میں بند رہا ۔ تلہار سے نامہ نگار کے مطابق ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8افراد کی ہلاکت کے سوگ میں تلہار شہر بھی بند رہا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تلہار کے بیوپاری اور رائس ملز کے مالک سیٹھ بھیرو مل کا خاندان حیدرآباد سے دیوالی کی خریداری کرکے واپس آرہا تھا کہ تلہار کے نزدیک مویشی منڈی پر ان کی کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 38 سالہ تلسی داس ولد مولچند، 30 سالہ پرکاش ولد بھیرو مل، 30سالہ کرشنا زوجہ تلسی داس، 27سالہ لتا بھائی زوجہ پرکاش، 14سالہ دیپاتلسی داس، 3سالہ اوم پرکاش، 2سالہ راجکمار اور 10سالہ ایندھر کمار ہلاک ہوگئے جبکہ 8سالہ جھونی بھیرو مل اور 4سالہ الثونی مل بچ گئے۔ اس المناک حادثے کے سوگ میں تلہار میں تمام کاروباری مراکز بند رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |