پاکستان آنے کا بہانہ ڈھونڈتا رہتاہوں مہیش بھٹ

پاکستان بھارت میں ہونے والے فلم اور ڈرامہ فیسٹیول کے ذریعہ ہم مل کر تلخیوں اور دوریوں کو کم کرسکتے ہیں، مہیش بھٹ


Pervaiz Mazhar/نمرہ ملک February 13, 2016
مجھے پاکستان سے دلی لگاؤ ہے، پوجا بھٹ فوٹو: فائل

KARACHI: مہیش بھٹ وہ واحد بھارتی فلم ساز ہیں جنہوں نے ہر موڑ پر پاکستان سے اپنی دوستی نبھائی،اور جب بھی وعدہ کیا اسے نبھایا،مہیش بھٹ کی کراچی آمد کی چہ گہمیاں رواں سال کے آغاز سے ہی شروع ہوگئیں تھیں۔

مہیش بھٹ اپنی صاحبزادی پوجا بھٹ کے ہمراہ پیر کے روز پی کے فلائٹ275 سے کراچی آئے اور یہ خاص طور پر ناپا کے مدعو کرنے پر پاکستان آئے ہیں۔انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں تو بہانہ ڈھونڈتا رہتا ہوں پاکستان آنے کے لیے ،پاکستان پہلے بھی متعدد بار آچکا ہوں، ہمیں وہی کرنا چاہیے ہے جو ہم آج کررہے ہیں۔ کیونکہ مثبت سوچ سے ہم دونوں ممالک کے درمیان بہتری لاسکتے ہیں،پاکستان بھارت میں ہونے والے فلم اور ڈرامہ فیسٹیول کے ذریعہ ہم مل کر تلخیوں اور دوریوں کو کم کرسکتے ہیں۔

پوجا بھٹ نے کہا کہ مجھے پاکستان سے دلی لگاؤ ہے،میری پہلی فلم بطور ہدایت کارکا پریمئر بھی کارافلم فیسٹیول میں ہوا تھا،اور میری فلمی دنیا کی پہلی فلم''ڈیڈی''پر تھیٹر بھی کراچی میں پیش کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں