چارسدہ نامعلوم افراد کی فائرنگ اے این پی کے مقامی رہنما جاں بحق

پولیس نے واقعے کی ایف ائی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں


Tribune Correspondent November 05, 2012
بٹگرام پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کے مطابق نامعلوم افراد نے ساریخ کے علاقے میں صبیح اللہ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ اور ان کے دوست زخمی ہو گئے۔ فوٹو: فائل

شب قدرمیں عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔

بٹگرام پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کے مطابق نامعلوم افراد نے ساریخ کے علاقے میں صبیح اللہ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ اور ان کے دوست زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا مگر صبیح اللہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

پولیس نے واقعے کی ایف ائی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، کسی گروپ نے ابھی تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |