اسلام کا پیغام بھائی چارہ اورمذہبی رواداری ہے محمد شریف

حیدرآباد کے عوام نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا، متحدہ کا عوامی ریفرنڈم تاریخ ساز ہو گا.


Press Release November 03, 2012
حیدرآباد کے عوام نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا، متحدہ کا عوامی ریفرنڈم تاریخ ساز ہو گا. فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف واراکین زونل کمیٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام مسلمان متحد ہو کر دنیا بھر میں مذہب اسلام اور پاکستان کا اصل مقصد پیش کریں کیونکہ اسلام کا پیغام ا من، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کا ہے۔

ایک مشترکہ بیان میں ان کا کہنا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے حیدرآباد کے حق پرست عوام سے ریفرنڈم کے ذریعے رائے طلب کی ہے کہ آپ کو قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان چاہیے یا طالبان کا۔ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کے رہنے والوں نے ہمیشہ بہادری اور حق پرستی کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں۔ اس عوامی ریفرنڈم کے ذریعے ایک مرتبہ پھر دنیا دیکھے گی کہ چاہے حالات کیسے ہی کیوں نہ ہو ں حیدرآباد کے غیور عوام نے ہمیشہ حسینیت کی راہ پر چلنے کو ترجیح دی ہے۔

ریفرنڈم کیلیے حق پرست عوام میں جوش وخروش پایا جاتا ہے اور جوش و جذبہ ہی پاکستان میں مثبت انقلاب کی راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام زبانیں بولنے والے اور مختلف مکاتب فکر و شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی رائے کا استعمال کر کے اس عوامی ریفرنڈم کو تاریخ ساز بنائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں