ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمیکئی شہروں میں عملدرآمد نہ ہوسکا

بسوں،ویگنوں والے پرانے کرایے وصول کرتے رہے،اسلام آباد کے کرایوں میں بھی کمی


Nama Nigaran November 01, 2012
بسوں،ویگنوں والے پرانے کرایے وصول کرتے رہے،اسلام آباد کے کرایوں میں بھی کمی۔ فوٹو: فائل

سی این جی کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کے بعد پنجاب حکومت کی طرف سے کرایوں میں کمی کے اعلان پر اربن ٹرانسپورٹ کی طرف عملدرآمد شروع نہیں ہوسکا۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے لاہور میں اربن کرایوں میں25سے 28فیصد تک کمی کا اعلان کیا تھا لیکن سی این جی ٹرانسپورٹ نے اس پر عمل شروع نہیں کیا۔ بسوں اور ویگنوں والے پرانے کرایے ہی وصول کرتے رہے جبکہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی طرف سے بھی کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے۔ادھر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سی این جی کے پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ اسلام آباد انتظامیہ نے 25 سے 30 فیصد سی این جی کرائے میں کمی کے سلسلے میں حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کی تقلید کی ہے۔

اسی طرحریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کردی ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی گوجرانوالہ نے مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کے احکامات جاری کر دیے ہیں، چیئرمین ٹرانسپورٹ اتھارٹی پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سی این جی اور پٹرول منی بس اور ویگن کا کرایہ 89 پیسے فی کلو میٹر فی مسافر، سی این جی پٹرول اور ڈیزل بس سمیت دیگر بڑی گاڑیوں کا کرایہ ایک روپیہ دس پیسے فی مسافر فی کلو میٹر، کچا روڈز پر چلنے والی گاڑیوں کے کرائے ایک روپیہ پندرہ پیسے فی کلو میٹر جبکہ انٹر سٹی اور اربن ایریا میں چلنے والی سٹی ٹورز اور ایئر کنڈیشنڈ گاڑیوں کا چار کلو میٹر تک سولہ پیسے کے حساب سے کرایہ وصول کیا جائے گا۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی گوجرانوالہ احمد نواز گوندل نے بتایا کہ موجودہ کرائے نامے پر عملدرآمد ہر صورت میں یقینی بنائیں گے۔ایکسپریس کے رابطہ کرنے پر گوجرانوالہ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر زبیر بٹ نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ حالیہ کرایہ نامہ قبول ہے، اس پر عملدرآمد کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |