چین سے800 ریلوے بوگیاں خریدنے کامعاہدہ آج ہوگا

مال برداربوگیوں سے ساہیوال کول پاورپلانٹ کوکوئلہ سپلائی کیاجائے گا


Syed Naveed Jamal January 14, 2016
بولی میں 4 بین الاقوامی کمپنیوں نے حصہ لیا، چینی کپنی کامیاب ٹھہری تھی :فوٹو: فائل

پاکستان ریلوے اورچین کے درمیان قادر آباد (ساہیوال) پاور پلانٹ کو کوئلے کی سپلائی کے 3ارب 92کروڑ روپے مالیت کی800 ہائی کیپسٹی کی ہاپر ویگنزکی خریداری کامعاہدہ آج اسلام آبادمیں ہوگا.

چین کی جنن ریلوے وہیکل ایکوپمنٹ چائنہ کمپنی 200 مکمل (سی بی یو )بنی ہوئی جبکہ 600 نامکمل (سی کے ڈی) ہاپرفریٹ ویگنز 6 سے10 ماہ میں پاکستان کو فراہم کرے گی ۔

پاکستان ریلوے کراچی سے قادر آباد پاور پلانٹ کیلیے روزانہ 5فریٹ ٹرینوں میں 2400 ٹن کوئلہ سپلائی کریگی جس سے ریلوے کوسالانہ 17ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوگا ۔آج معاہدے کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے سعدرفیق اور پاکستان میں چین کے سفیر بھی موجود ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ساہیوال کوئلہ سے چلنے والے پاور پلانٹ کیلیے کوئلے کی سپلائی کیلیے 800 ہاپرفریٹ ویگنز کی خریداری کیلیے ٹینڈرزمیں مذکورہ چینی کمپنی نے کامیاب بولی دی تھی جبکہ ٹینڈرز میں4بین الاقوامی کمپنیوں نے حصہ لیاتھا ۔

ذرائع کے مطابق ساہیوال قادرآباد کوئلہ کے پاورپلانٹ کیلیے پاکستان ریلوے اور پنجاب حکومت کے درمیان کوئلے کی فراہمی کا معاہدہ ہوا ہے ،پاور پلانٹ کو کوئلہ کی ٹرانسپورٹیشن کیلیے جون 2017تک پاکستان ریلویز کو لوکو موٹواور800ہاپر ویگنز مہیا کرنے ہیں۔ ،ایکسپریس کو بتایا گیا ہے کہ600نامکمل ہاپر ویگنز میں سے 400ہاپر ویگنز لوکو موٹو فیکٹر رسالپور جبکہ 200فریٹ ویگنز مغل پورہ ورکشاپ لاہور میں تیار کی جائیں گی جبکہ نامکمل ویگنز جولائی 2016سے جون 2017تک مغل پورہ ورکشاپ لاہور میں تیار کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قادر آباد (ساہیوال آباد ) پاور پلانٹ کو کوئلہ سپلائی کیلیے 400سے 4500ہارس پاور کے 55لوکو موٹو کی خریداری کامعاہدہ امریکا کی جنرل الیکٹرک کمپنی کے ساتھ ہوچکا ہے، جنرل الیکٹرک کمپنی 2سال میںپاکستان ریلویز کو فراہم کریگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں