فریال تالپورکی جگہ آصفہ کو پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی سربراہ بنانے پرغور

پارٹی آصفہ کو شعبہ خواتین کا سربراہ بنانے پر بھی غورکررہی ہے


ملک سعید اعوان January 13, 2016
پارٹی آصفہ کو شعبہ خواتین کا سربراہ بنانے پر بھی غورکررہی ہے :فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کو سرگرم کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے پیپلزپارٹی خواتین ونگ کا سربراہ بنانے پر غور شروع کر دیا اور امکان ہے کہ انھیں جلد اس عہدے پر فائز کر دیا جائیگا۔

ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ پیپلزپارٹی نے آصف زرداری کی بیرون ملک قیام کے دوران بلاول کیساتھ آصفہ کو بھی سرگرم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے تاکہ پارٹی کو دوبارہ آرگنائزکیاجا سکے ۔ذرائع کے مطابق پارٹی آصفہ کو شعبہ خواتین کا سربراہ بنانے پر بھی غورکررہی ہے اوراعلیٰ سطح پر فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔اس وقت آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورشعبہ خواتین کی صدر ہیں ۔واضح رہے کہ بلاول کی دوسری ہمشیرہ بختاور پیپلزپارٹی سوشل میڈیا ونگ کی سربراہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں