جاندار ڈائیلاگ اور مضبوط کہانی’’وزیر‘‘ کو کامیاب بناسکتی ہے

فلم کی کہانی ودھو ونود چوپڑا اور ابھیجیت جوشی نے مشترکہ طور پر لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایت کاری بجوئے بامبیار نے دی ہیں


نمرہ ملک January 12, 2016
فلم کی کہانی ودھو ونود چوپڑا اور ابھیجیت جوشی نے مشترکہ طور پر لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایت کاری بجوئے بامبیار نے دی ہیں۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ کی رواں سال کی پہلی فلم وزیر کو فلم بینوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے جب کہ فلم میں فرحان اختر اور امیتابھ بچن مرکزی کرداروں میں ہیں۔

فلم ''وزیر'' شطرنج کی بازیوں اور چالوں پر مبنی ایسی فلم ہے جونہ صرف تفریح کے لوازمات سمیٹے ہوئے ہے بلکہ جو لوگ آج تک شطرنج کے شاندار کھیل سے دور ہیں انھیں شطرنج کے کھیل سے لگاؤ پیدا کردے گی۔ فلم وزیر، دو ایسے دوستوں کی کہانی ہے جن میں سے ایک شطرنج کے کھیل پر بہترین عبور رکھتا اپاہج گرینڈ ماسٹرپانڈٹ جی(امیتابھ بچن) ہے تو دوسرا ایک بہادراے ٹی ایس افسردانش (فرحان اختر)۔فرحان اختر اور امیتابھ بچن کی زندگی کے مشترکہ غم ان کی بیٹیوں کی غیر متوقع اموات ان دونوں کو کس طرح ساتھ لے آتی ہے اور کس طرح شطرنج کا کھیل ہار کر بھی کسی کے لیے جیت کی بازی بن جاتا ہے اور اس لے علاوہ سب سے اہم کس طرح پیادہ وزیر کی تلاش میں ایسے مقام پر پہنچتا ہے کہ اسے وزیر مل جاتا ہے۔

فلم میں جہاں تھرلر اور ایکشن بھرپور ہے وہیں رومانس بھی فلم میں رومانوی پہلو سمیٹے ہوئے ہےجب کہ فلم کے جاندار ڈائیلاگ، منفرد شاعرانہ موسیقی ، مضبوط پلاٹ اور، امیتابھ بچن اورفرحان اختر کی دلچسپ جگل بندی اس فلم کو باکس آفس کی دوڑ میں کامیابی کے لیے کارآمدثابت ہوں گے یا یوں کہہ لیجیے کہ فلم کی ضمانت کے طور پر کردار ادا کریں گے۔ فلم کی کہانی ودھو ونود چوپڑا اور ابھیجیت جوشی نے مشترکہ طور پر لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایت کاری بجوئے بامبیار نے دی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |