انشاء جی بہت یاد آتے ہو

جو لفظ و بیاں تم چھوڑ گئے، وہ زندہ پیار کی دولت ہیں۔


کس چاند نگر میں جا ٹھہرے، کیوں دنیا سے منہ موڑ گئے؟ فوٹو: فائل

کس چاند نگر میں جا ٹھہرے

کیوں دنیا سے منہ موڑ گئے

کیا ایسی اچانک بات ہوئی

سب رشتے ناطے توڑ گئے

شاید یہ تمہیں معلوم نہیں

جو لفظ و بیاں تم چھوڑ گئے

وہ زندہ پیار کی دولت ہیں

وہ فکر و فن کی عظمت ہیں

یہ دنیا آنی جانی ہے

اِک چیز مگر لافانی ہے

کیا نام بتاؤں میں اس کا؟

بس اب تو اتنا جانتی ہوں

تحریر تمہاری جب کوئی

میں شوق سے اکثر پڑھتی ہوں

تم اپنی بذلہ سنجی کی

کیا خوب جھلک دکھلاتے ہو

انشاء جی بہت یاد آتے ہو۔۔۔۔۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ بلاگ کے ساتھ تصاویر اورویڈیو لنکس۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں