پنجاب میں سرکاری اسپتالوں کی خفیہ مانیٹرنگ کا فیصلہ

اسکواڈ تشکیل،یکم نومبرسے حاضری،حسن اخلاق، دوائوں،آلات کی رپورٹ کرے گا.


Yousuf Abbasi October 31, 2012
اسکواڈ تشکیل،یکم نومبرسے حاضری،حسن اخلاق، دوائوں،آلات کی رپورٹ کرے گا. فوٹو: فائل

حکومت پنجاب نے سرکاری اسپتالوں کی کارکردگی بہتربنانے اور مریضوں کومفت طبی سہولتوں کی مانیٹرنگ کے لیے خفیہ اسکواڈ تشکیل دیاہے۔

وہ ڈاکٹروں،پیرامیڈیکل اور نرسنگ اسٹاف کی حاضری، مریضوں سے حسن اخلاق، دوئوں کی مفت فراہمی،سینئر سرجن کی دستیابی ،طبی آلات کی فنی خرابی اورمیڈیکل کمپنیوں کے نمائندگان کی آمد ورفت وغیرہ کی رپورٹ تیارکرے گا،جس کی بنیاد پر تبادلے بھی کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق نئی منصوبہ بندی پر عملدر آمد یکم نومبر سے شروع ہوگا اور روزانہ کی بنیادپر رپورٹ حکام کو بھیجی جائے گی۔ واضح رہے کہ یہ اقدامات ان شکایات کے پیش نظر کیے جا رہے ہیں،جن میں بتایا گیا ہے کہ اربوں روپے کی سرکاری سہولتیں مریضوں کو فراہم نہیں کی جارہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں